انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو گا

43
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ

لیڈز۔22جون (اے پی پی):انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ  جمعرات سے لیڈز میں شروع ہو گا، انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انگلش ٹیم نے لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی، نوٹنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مہمان ٹیم کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

انگلش ٹیم کو بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیم سن کی غیر موجودگی میں ٹام لیتھم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔