لندن۔12ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ (کل)بدھ کو کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
مہمان کیوی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان برطانوی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان انگلینڈ ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے کیوی ٹیم کو 79 رنز سے شکست دی تھی ۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز انگلینڈ نے جبکہ تیسرا اور چوتھا میچ مہمان کیوی ٹیم نے جیتا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکی ہے اس کے علاوہ 4ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل رہے ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 13 ستمبر کو لندن جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے میچ 15 ستمبر کو لارڈز، لندن میں ہی کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کریں گے جبکہ کیوی ٹیم ٹام لیتھم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔