انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ (آج) شروع ہوگا، انگلینڈ برمنگھم میں ناقابل شکست، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر

145

برمنگھم ۔ 02 اگست (اے پی پی ) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) بدھ سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 75 رنز سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایجبسٹن، برمنگھم کے میدان میں اب تک سات میچ کھیلے گئے جس میں سے انگلش ٹیم نے چار میں کامیابی حاصل کی اور تین میچ ڈرا ہوئے۔ اس میدان پر پاکستان نے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔