33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے...

انگلینڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آگئے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے گئے ہیں، گذشتہ روز پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ قومی سکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس پی سی بی کو موصول ہوگئی ہے اور رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) میڈیکل پینل کے زیر اہتمام قومی سکواڈ کی ووسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گذشتہ روز ہوئی تھی اور ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ تاخیر سے سکواڈ کو جوائن کرنے والے سپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی (آج) بدھ کو موصول ہوجائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=205117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں