انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے جونی بیئرسٹو اور سٹورٹ براڈ کو ٹیم میں طلب کر لیا

61

کولمبو ۔ 22 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ اور وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو کو ٹیم میں شامل کر لیا۔ براڈ کو جیمز اینڈرسن اور بیئرسٹو کو ثام کیورن کی جگہ سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ اینڈرسن کو آرام کی غرض سے ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ثام کیورن کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔