لندن ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کےلئے ٹی 20 اور ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیرسٹو کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے تاہم وہ ٹی 20 سکواڈ کا حصہ ہوں گے، ڈوم سبلی اور زیک کرالی کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹی 20 سکواڈ میں آئن مورگن (کپتان)، جونی بیرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، پیٹ براﺅن، سیم کرن، ٹام کرن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلان، میٹ پارکنسن، عادل راشد اور جیمز ونس شامل ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ میں جو روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرالی، سام کرن، جو ڈینلی، جیک لیچ، ثاقب محمود، میتھیو پارکنسن، اولی پاپ، ڈومنک سبلی، بین سٹوکس اور کرس ووکس شامل ہیں۔