انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے، مہمان ٹیم کو ہرانا مشکل ضرور نا ممکن نہیں، شکیب

99

ڈھاکہ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے تاہم مہمان ٹیم کو ہران مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں، ٹیم چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھرپور مقابلوں کیلئے تیار ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 22 رنز سے شکست دی تھی