34.9 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے...

انگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں داخل

- Advertisement -

سٹراسبرگ۔20مئی (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی 22 سالہ برطانوی ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی ڈاریا سرجیوینا کساتکینا کو شکست دی۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ایونٹ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں جاری ہیں، سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں 2021 کی یو ایس اوپن چیمپئن برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی ڈاریا سرجیوینا کساتکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

ایما راڈوکانو کاویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز سے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599147

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں