28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاو آئی سی نیوز ایجنسیز کی یونین اور اسلامی تنظیم برائے تحفظ...

او آئی سی نیوز ایجنسیز کی یونین اور اسلامی تنظیم برائے تحفظ خوراک کے مابین تعاون کی یادداشت پر دستخط

- Advertisement -

او آئی سی نیوز ایجنسیز کی یونین اور اسلامی تنظیم برائے تحفظ خوراک کے مابین تعاون کی یادداشت پر دستخطجدہ ۔17اکتوبر (اے پی پی):او آئی سی نیوز ایجنسیز کی یونین (یو این اے) اور اسلامی تنظیم برائے تحفظ خوراک ( آئی او ایف ایس )کے مابین جدہ میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصداسلامی تعاون کی تنظیم کے فریم ورک کے اندر کام کرنے والے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھا نا ہے۔

یو این اے کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل محمد بن عبد ربو ال یامی اور آئی او ایف ایس کے ڈائریکٹر جنرل یرلان بیدولیٹ نے سعودی عرب کےشہر جدہ میں او آئی سی نیوز ایجنسیز کی یونین( یو این اے) کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر یادداشت پر دستخط کئے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی او ایف ایس اسلامی ممالک میں زرعی اور دیہی ترقی اور غذائی تحفظ کو فروغ دینے سے متعلق او آئی سی کا ایک خصوصی ادارہ ہے، جس کا صدر دفتر آستانہ، قزاخستان میں ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333018

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں