او آئی سی کی اقوام متحدہ کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی بارے منائے جانے والے ہفتہ کی تقریبات میں شرکت

140
اسلامی تعاون تنظیم

جدہ ۔ 08 فروری (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) بین المذاہب ہم آہنگی بارے اقوام متحدہ کے تحت منائے جانے والے ہفتہ کی تقریبات میں حصہ لے گی ۔ بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق (او آئی سی ) اقوام متحدہ کے انسٹی ٹیوٹ برائے تربیت و ریسرچ کے اشتراک سے جنیوا میں مذاہب ، امن کا قیام اور ترقی بارے ڈائیلاگ منعقد کروا رہی ہے جو کہ جینوا میں ادرہ کے ایماراٹس نامی روم میںآج ( جمعرات ) کو منعقد ہو گا ۔اس تقریب کے دیگر مشترکہ منتظمین میں اقوام متحدہ میں ارد ن کا مستقل مشن ، ہولی سی کا مستقل آ بزرور مشن جنیوا میں مالٹا کا مستقل مشن اور یونائیٹڈ نیشنز کسچیئن ایسو سی ایشن شامل ہیں ۔ اقوا م متحدہ کی 23 نومبر 2010 ءکو منظور ہونے والی قرداد کے تحت ہرسال فروری کا پہلا ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی بارے ہفتہ کے طور پر منا یا جاتاہے ۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ وہ اس تنوع کا پرچار کرے گی جو کہ برداشت اور پرامن بقائے باہمی کے لئے ضروری ہے ۔