او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی وزارت خارجہ آمد،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خیرمقدم کیا

193
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی وزارت خارجہ آمد،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خیرمقدم کیا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی وزارت خارجہ آمدپروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان کا وزارت خارجہ آمد پر خیرمقدم کیا۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور او آئی سی سیکرٹری جنرل کے مابین وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔او آئی سی سیکرٹری جنرل،

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔او آئی سی سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ نے او آئی سی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔