او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سند ھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے،ترجمان

111
او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سند ھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے،ترجمان
او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سند ھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے،ترجمان

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سند ھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ جمعہ کو او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایاکہ بلوچ کنواں- 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل کی دریافت کیا ہے۔بلوچ کنواں -2 سے 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت کی ہے۔ بلوچ کنواں -2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی ۔

بلوچ کنواں -2 کی 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ۔ او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسی نئی دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہ کھلیں گی۔ سیمبر فارمیشن میں پہلی کامیاب دریافت او جی ڈی سی ایل کی تحقیقاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔