اولڈ کاغانین کی 9 ویں ری یونین 27 اپریل کو منعقد ہو گی

77

ایبٹ آباد۔ 18 فروری (اے پی پی):اولڈ کاغانین کی 9 ویں ری یونین 27 اپریل کو منعقد ہو گی، پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران اور ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ری یونین میںگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کالج کے زیر تعلیم طلبا و طالبات کو بھی خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ کاغانین سٹوڈنٹس کی سنٹرل گورننگ باڈی اور ایگزیکٹو ممبران کے مشترکہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ کالج کے پرنسپل آفس میں ایاز خان جدون کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں نذیر اعوان، انیقہ انور شاہ، پرنسپل ڈاکٹر آفتاب احمد، خالد سعید اعوان، ڈاکٹر آفتاب ربانی اور کرنل (ر) انجم سمیت کابینہ و ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کاغانینز اور ان کے قریبی عزیزوں کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعد ازاں ری یونین انعقاد کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف کمیٹیاں قائم کی گئیں جن میں تشہیر اور رابطہ کیلئے کرنل (ر) انجم، سٹیج مینجمنٹ استقبالیہ اور نظامت کیلئے پروفیسر ممتاز حیدر، انیقہ انور شاہ، ڈاکٹر عادل سعید اور پروفیسر فہیم، پریس کوریج و سوشل میڈیا کیلئے مدنی اعجاز اور عادل سعید، استقبالیہ کائونٹرو فانس کیلئے ڈاکٹر شیر دل، طعام کمیٹی کیلئے پروفیسر ممتاز حیدر، وینیو مینجمنٹ پروفیسر فہیم، عشر کمیٹی اور طلباءکی تنظیم میں شمولیت کیلئے پرنسپل ڈاکٹر محمد آفتاب، ثقافتی پروگرامات کیلئے پروفیسر شرافت خان اور ارکان ڈائریکٹری کیلئے کمانڈر ایاز جدون کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

علاوہ ازیں سینئر کاغانینز کے تجربات سے استفادہ کیلئے ڈاکٹر عادل سعید قریشی کو سیمینار منعقد کرنے کا ذمہ دار بنایا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ ماہ مارچ کے وسط اور اپریل کے آغاز میں دو مزید اجلاس منعقد کر کے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔