اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو نہ صرف معاشی استحکام میں مددگار ہیں بلکہ پاکستان کے عالمی وقار میں بھی اضافہ کر رہے ہیں،ملائشیا میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ کا اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب

142
Syed Ahsan Raza Shah, Ambassador of Pakistan to Malaysia
Syed Ahsan Raza Shah, Ambassador of Pakistan to Malaysia

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):ملائشیا میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو نہ صرف معاشی استحکام میں مددگار ہیں بلکہ پاکستان کے عالمی وقار میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اوورسیز پاکستانیز کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کنونشن کے نکات قابلِ تحسین ہیں اور حکومت پاکستان اس کامیاب اقدام پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنونشن کے انعقاد سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بھی مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے گا۔سید احسن رضا شاہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو نہ صرف معاشی استحکام میں مددگار ہیں بلکہ پاکستان کے عالمی وقار میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملایشیا میں اس وقت تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار پاکستانی مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں تعلیم، طب، انجینئرنگ اور دیگر پیشہ ورانہ میدان شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملایشیا نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے والا ایک بہترین ملک ہے، جہاں محنتی اور تعلیم یافتہ افراد کے لیے کئی دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جو نہ صرف ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں بلکہ مختلف ممالک میں پاکستان کا وقار بھی بلند کر رہے ہیں۔

سید احسن رضا شاہ نے بتایا کہ ملیشیا میں اس وقت تقریباً دو لاکھ تیس ہزار پاکستانی مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان میں سے چار ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ ملیشیا کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں، جو اعلیٰ تعلیم کے ذریعے نہ صرف اپنا بلکہ ملک کا مستقبل سنوار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملایشیا میں کئی پاکستانی شہری اہم اور باوقار عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملیشیا نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے والا ایک بہترین ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانیوں کےلئے ہائی کمیشن کا نادرا کائونٹر اہم کردار ادا کررہا ہے۔