اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر ہیں‘ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر خلیج ٹائمز میںکورونا وباءکے دوران پاکستانیوں کی وطن واپسی اور سپورٹ کی خصوصی اشاعت پر خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری کا شکریہ ادا کیا ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر اور وزیر اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں۔