اوورسیز پاکستانیوں نے جولائی سے دسمبر چھ ماہ کے دوران 15.8 ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

69
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بیرون ملک سے ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھیجیں۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار جاری و ساری ہے۔ ایک بار پھر بیرون ملک سے ترسیلات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ترسیلات میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے دسمبر چھ ماہ کے دوران 15.8 ارب ڈالر کی رقم اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان بھیجی۔