بھکر۔ ۔۔ 20 نومبر (اے پی پی):اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ سٹی دریا خان میں ڈی پی او بھکر نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات صادر کیے گئے۔
ڈی پی او نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا بھکر پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اگر کسی بھی شخص کو مقامی پولیس کے رویہ یا تفتیش پر اعتراض ہو تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر بھکر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانااور شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے شامل ہے۔
تھانہ لیول پر پبلک سروس ڈلیوری کا مقصد شہری دور دراز کا سفر کر کے دفاتر میں نہ آئیں بلکہ انکو ڈور سٹپ پر انصاف فراہم ہو اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں