اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے حل کےلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر کھلے ہیں، حکام ضلعی انتظامیہ کوہستان اپر

92

کوہستان اپر۔ 29 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ان کی روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتیں جاری ہیں۔ شہریوں کی جانب سے مختلف شکایات و تجاویز سے متعلق اوپن ڈور پالیسی کا نفاذ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر میں کیا گیا ہے،

شہری کسی بھی قسم کی شکایات کےلئے دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کےلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر ہمہ وقت کھلے ہیں، شہری اپنے مسائل کے حل کےلئے دفتری اوقات کار میں دفاتر تشریف لا کر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ کا عملہ ہر وقت مسائل کے حل کےلئے دفاتر میں موجود رہتا ہے۔