اوپن یونیورسٹی کی طلباء و طالبات کو5 اپریل تک یونیورسٹی کے مین کیمپس و علاقائی دفاتر نہ آنے کی ہدایت

145
Allama Iqbal Open University
Allama Iqbal Open University

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء و طالبات کو کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر 5 اپریل تک یونیورسٹی کے مین کیمپس یا علاقائی دفاتر تشریف نہ لانے کی ہدایت کر دی۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی نے کرونا وائرس سے بچنے کی اختیاطی تدابیر کے حوالے سے ابتدائی اقدامات میں طلبہ اور ٹیوٹرز کے نام اپنی ویب سائٹ پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ اپنے داخلہ فارم اور دیگر درخواستیں بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کریں یا آن لائن اپلائی کریں۔ طلبہ، ٹیوٹرز و دیگر افراد کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 اپریل تک یونیورسٹی کے مین کیمپس یا علاقائی دفاتر تشریف نہ لائیں، طلبہ کو اس دوران جو بھی مسئلہ پیش آئے وہ یونیورسٹی کی ہیلپ لائن نمبر 051-111 112 468 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے اور ایچ ای سی کی ہدایات پر ملک بھر میں تمام پروگرامز کے امتحانات اور ورکشاپس بھی5 اپریل تک ملتوی کئے ہیں۔