ویانا ۔ 28 نومبر (اے پی پی) تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم ” اوپیک “ کا اجلاس (بدھ کو) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوگا جس میں خام تیل کے نرخوں میں اضافے کیلئے پیداوار میں کمی اور دیگر متعلقہ امور پر غور کیا جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اجلاس میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے نمائندے خام تیل کی پیداوار میں چھ لاکھ سے گیارہ لاکھ بیرل یومیہ کمی بارے غور کریں گے جس سے تیل کی مجموعی پیداوار کم ہوکر 32.5-33.00 ملین بیرل یومیہ تک آجائے گی ۔ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کسی فیصلے کے امکانات غیر واضح ہیں۔