اوکاڑہ میں ٹرک اور کیری وین میں تصادم، 1 خاتون جاں بحق

123
accident

اوکاڑہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):اوکاڑہ میں دیپالپور روڈ امباں والی پلی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور کیری وین میں تصادم ہوا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں1خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی شناخت ناہید زوجہ بشیر کے نام سے ہوئی جبکہ 3 خواتین اور2مرد 30 سالہ وسیم اور 65 سالہ بشیر شدید زخمی ہو گئے ۔

حادثےمیں وین بری طرح پچک گئی تھی جس کی وجہ سے 2زخمیوں کو وین کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا ،ریسکیو اہلکار نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئےلاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔