30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومضلعی خبریںاوکاڑہ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

اوکاڑہ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 24 اگست (اے پی پی):اوکاڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران اوکاڑہ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں1من سے زائد چرس،600 لیٹر سے زائد شراب بمعہ 5 چالوبھٹیاں برآمدکیں ۔

ترجمان پولیس کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے نشہ کے عادی 81 افرادکو ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں برائے علاج معالجہ داخل کروایا۔اوکاڑہ پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پرڈی پی او منصور امان نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382265

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں