اوکاڑہ،پست قد جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش،3فٹ کے فرخ کوڈو اور سوا 2 فٹ کی اللّٰہ مافی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

168
Short stature couple

اوکاڑہ۔ 04 جنوری (اے پی پی):اوکاڑہ میں پست قد جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش۔3فٹ کے فرخ کوڈو اور سوا 2 فٹ کی اللّٰہ مافی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

پست قد جوڑے کے ہاں بیٹے کی ولادت کے بعد انکے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔مقامی نجی ہسپتال میں ضلع کی معروف گائنا کالجسٹ ڈاکٹر طاہرہ سلمان نے سی سیکشن کیا۔بچے کاطبی معائنہ ڈاکٹر محمد سلمان چائیلڈ سپیشلسٹ نے کیا اور بچے کو صحت مند قرار دے دیا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ چونکہ میاں اور بیوی دونوں پست قد ہیں اس لئے زیادہ چانس ہیں کہ بچہ بھی پست قد ہوگا