اوگرا ایس این جی پی ایل کی تخمینہ محاصل اور گیس کی مجوزہ قیمتوں پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت 26 نومبر کو کرے گی

81
Oil and Gas Regulatory Authority
Oil and Gas Regulatory Authority

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):آئل ایندگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ایس این جی پی ایل کی تخمینہ محاصل اور گیس کی مجوزہ قیمتوں پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت 26 نومبر کو کرے گی۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق اس سلسلہ میں ایس این جی پی ایل نے اتھارٹی کے پاس باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے تاہم کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے پیش نظر اوگرا نے عوامی سماعت ورچوئل طریقے سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی سماعت میں شرکت کے خواہش مند افراد زوم ایپلیکیشن کے ذریعے شامل ہو سکتے ہیں۔ عوامی سماعت کے بعد ایس این جی پی ایل کی درخواست پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔