اویس قریشی نے مسٹر جشن آزادی باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل جیت لیا

127
اویس قریشی

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):اویس قریشی نے مسٹر جشن آزادی باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ محمد حماد نے فزیک فٹنس کلاس اورمحمد عماد نے جشن آزادی کلاسک فزیک کلاس کا مسٹر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان تھے جنہوں نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال کے ہمراہ کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں، کیش ایواڈ اور اسناد تقسیم کیں۔مسٹر جشن آزادی باڈی بلڈنگ ایونٹ میں ملک بھر سے 150 تن سازوں نے حصہ لیا۔

ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔جن میں مسٹر جشن آزادی باڈی بلڈنگ، مسٹر جشن آزادی فزیک فٹنس کلاس اور مسٹر جشن آزادی کلاسک فزیک کلاس شامل تھے۔اویس قریشی نے مسٹر جشن آزادی باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل جیت لیا اور محمد حماد نے جشن آزادی فزیک فٹنس کلاس کا مسٹر ایونٹ جبکہ محمد عماد نے جشن آزادی کلاسک فزیک کلاس کا مسٹر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ ایک روزہ جشن آزادی کے سلسلہ میں مقابلے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہوئے۔