آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

115

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کوملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے جبکہ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔

ہفتہ کو کم سےکم درجہ حرارت:اسکردومنفی09، لہہ منفی 08،گوپس منفی06 ، گلگت، استور منفی05، قلات ، ہنزہ منفی04 ، زیارت اورکوئٹہ میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔