آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لیے 150ملین روپے مختص

34
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے ایک جاری اور ایک نئے منصوبےکے لیے مالی سال24-2023میں 150ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے زیرانتظام اسلام آباد میں ماڈل ایڈکشن ٹریٹمنٹ و ری ہیبلیٹیشن سنٹر کی تعمیر کے جاری منصوبے کے لیے مالی بجٹ میں 124.058ملین روپے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منشیات کی عادی خواتین اور بچوں کے ری ہیب اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی تعمیر کے لیے لینڈ ایکوزیشن کے نئے منصوبے کے لیے مالی سال24-2023 میں 25.942ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔