26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی...

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی بلو چستان ، جنوبی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران جنوبی سندھ اور مکران میں تیز ہواؤں /آندھی چلنے اور تیز/ موسلادھار بارش متوقع ہے تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، کشمیر، خیبر پختونحوا ،پنجاب، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کراچی (قائد آباد میں 39، سرجانی 24، کورنگی 18، نارتھ کراچی، ناظم آباد 17، جناح ٹرمینل 16، فیصل بیس 15، مسرور بیس 13، گلشن معمار، ایم او ایس 12، ڈی ایچ اے 11، کیماڑی 9، گلشن اڈا 5، گڈاپ 4، صدر ایک)، سکھر 23، روہڑی 22، ٹھٹھہ 20، موہنجوداڑو 19، خیرپور 17، کراچی 11، جیکب آباد 3، ٹھٹھہ، بدین 2، کالام 25، مالم جبہ 10، سیدو شریف 9، پٹن 5، بالاکوٹ 2، تخت بھائی، چراٹ، میر کھانی ایک، خضدار 16، سبی 11، اورماڑہ 7، کوئٹہ (سمنگلی ، سٹی 6)،پسنی 2، گو پس 11، گلگت 2، گڑھی دوپٹہ 6، اٹک 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر 3، رحیم یار خان 2 اور خانیوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

ہفتہ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تر بت میں درجہ حرارت 40، پشاور اور نو کنڈی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری انتباہ کے مطابق سمندری طوفان ( اسنا) سندھ کے ساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مزید مغرب/جنو ب مغرب کی سمت بڑھ گیا ہے اور عرض البلد°N 23.3 اور طول البلد°E 64.5 پر کراچی سے 300 کلومیٹر جنوب مغرب میں ، کراچی اورماڑہ سے 230 کلومیٹر جنوب ،جنوب مغرب اور گوادر سے 300 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے ۔ سمندری طوفان مزید مغرب-جنوب ،مغرب کی سمت بڑھتےرہنے کا امکان ہے۔

جس کے با عث کل رات تک بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں شدید آندھی (60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ) /موسلادھار/شدید طوفانی بارش متوقع ہے۔ سندھ کے کراچی ڈویژن، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹی ایم خان، مٹیاری، جامشورو اور دادو کے اضلاع میں ہلکی/درمیانی شدت کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس دوران کھلے سمندر میں نہ جائیں۔آج اور یکم ستمبر کے دوران شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث جنوبی سندھ اورجنوبی بلوچستان نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔ کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں