آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

74

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم کشمیر،خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار،جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ڈی جی خان (فورٹ منرو 24 ، سٹی 02) ، چکوال 18 ، اسلام آباد (بوکرا 12 ، گولڑہ 07 سٹی 04 ، ائرپورٹ02) ، منگلا 08 ، جوہرآباد 06 ، مری ،

راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد) 05) ، بہاولپور (ائرپورٹ 04 ، سٹی 01) ، گجرات ، حافظ آباد 04 ، لاہور (ائرپورٹ03 ، سٹی 01) ، گوجرانوالہ ، بہاولنگر 02 ، جہلم 01 ، کشمیر میں کوٹلی 20 ، گڑھی دوپٹہ 08 ، مظفرآباد (ائرپورٹ 04 ، سٹی 02) ، راولاکوٹ 05 ، ،

خیبر پختونخواہ میں پاراچنار 11 ، سیدو شریف 09 ، مالم جبہ 04 ، دیر (بالائی 04) ، بالاکوٹ ، ڈی آئی خان 01 ، بلوچستان میں بارکھان ، ژوب 04 اور گلگت بلتستان میں اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 45،لسبیلہ،سبی،چھور،مٹھی43 اورپڈعیدن میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔