آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

232

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک تا ہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پرہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب کے بعض میدانی اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہاجبکہ گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بگروٹ اور ہنزہ میں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارتکی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 8، زیارت، کالام منفی4، گوپس، مالم جبہ منفی2اورا سکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔