آئی سی سی مینزٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعرات کومزید تین میچ کھیلےجائیں گے،پاکستان ٹیم اپنا دوسرامیچ زمبابوے کےخلاف کھیلےگی

109

سڈنی۔26اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعرات کو ) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش ، دوسرے میچ میں بھارت اور نیدرلینڈز جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنت کے 22 ویں میچ میں جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سڈنی کرکٹ گرائونڈ ،سڈنی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

جنوبی افریقا کو تمبابایووما لیڈ کر رہے ہیں اور بنگلہ دیش کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کی زیرقیادت میدان میں اترے گی ۔ میگا ایونٹ کا 23 واں میچ بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں ہی دن 12 بجے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم کی قیادت سکاٹ ایڈورڈز کر رہے ہیں۔

اسی روز کا تیسرا میچ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پرتھ سٹیڈیم ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ زمبابوے کو کریگ ارون لیڈ کر رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔