آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی

122
آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی

دبئی۔2مئی (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ویسٹ انڈین بلے باز ڈیون تھامس پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پانچ سال کے لئے تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے، تھامس نے سری لنکا کرکٹ ، امارات کرکٹ بورڈ اور کیریبین پریمیئر لیگ کے انسداد بدعنوانی کوڈز کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔

تھامس کو مئی2023 ء میں بدعنوانی کے 7 الزامات میں معطل کر دیا گیا تھا جن میں میچز فکسنگ کی سازش بھی شامل ہے۔ ان کی نااہلی کی مدت23 مئی2023 ء سے شروع ہوگی۔ آئی سی سی کے جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ ایلکس مارشل نے ریلیز میں کہا کہ انٹرنیشنل اور پروفیشنل کرکٹ کے دوران انسداد ڈیون تھومس نے انسداد بدعنوانی کے متعدد تعلیمی سیشنز میں شرکت کی لہذا وہ جانتا تھا کہ انسداد بدعنوانی کوڈز کے تحت اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں لیکن تین مختلف فرنچائز لیگز میں ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔

یہ پابندی مناسب ہے اور اس سے کھلاڑیوں اور بدعنوانوں کو ایک مضبوط پیغام جانا چاہئے کہ ہمارے کھیل کو خراب کرنے کی کوششوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ 34 سالہ ڈیون تھامس نے دسمبر2022 ء میں آسٹریلیا میں اپنے واحد ٹیسٹ کے علاوہ 2009 ء سے 2022 ء تک 21 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔