آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ،آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنا لئے

81
ICC
ICC

لندن۔8جون (اے پی پی): ٹراوس ہیڈ اور سٹیون سمتھ کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے ابتدائی روز اپنی پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنا لئے، آسٹریلوی ٹیم کی پہلی تین وکٹیں 76 کے مجموعی سکور پر گرگئیں جس کے بعد ٹراوس ہیڈ اور سٹیون سمتھ نے انتہائی محتاط اور شاندار انداز میں بیٹنگ کے سلسلے کو آگے بڑھایا اور بھارتی بائولرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر نہ صرف 251 رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ ٹیم کے مجموعی سکور کو تین وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز تک پہنچا دیا۔سٹیون سمتھ ناقابل شکست 95 اور ٹراوس ہیڈ ناقابل شکست 146 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کیننگٹن اوول، لندن میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ شروع ہوا تو بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے بائولنگ اٹیک کیا۔

آسٹریلوی ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہ تھا جب کینگروز ٹیم کی پہلی تین وکٹیں 76 کے مجموعی سکور پر گرگئیں جس کے بعد ٹراوس ہیڈ اور سٹیون سمتھ نے انتہائی محتاط اور شاندار انداز میں بیٹنگ کے سلسلے کو آگے بڑھایا اور بھارتی بائولرز کے سامنے سیسہ پالائی دیوار بن گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر نہ صرف 251 رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ ٹیم کے مجموعی سکور کو تین وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز تک پہنچا دیا۔

عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنا ئے،ڈیوڈ وارنر 43 اور مارنس لبوشین 26 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ پانچ اوورز قبل میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 327رنز بنالئے تھے۔سٹیون سمتھ 95 اور ٹراوس ہیڈ 146 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔بھارت کی طرف سے محمد شامی،محمد سراج اور شاردول ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔