آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرایک فیصد اضافہ

123
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرایک فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مہینہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو227 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال اگست میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات سے ملک کو224 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 14 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات سے ملک کو199.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجواگست میں بڑھ کر224 ملین ڈالرہوگیا۔