آئی پی ایل، دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز سب سے زیادہ 18پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

105

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):13ویں انڈین پریمیئر لیگ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینزکی ٹیم سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ رائل چیلنجرزبنگلور ، دہلی کیپٹلز اور کولکتہ نائٹ رئیڈرز کی ٹیمیں 14،14 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کی ٹیم اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد سب سے زیادہ 9میچز جیت کر ٹیبل پر سب سے زیادہ 18پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرزبنگلور کی ٹیمیں بھی 13،13 میچز کھیل چکی ہیں اور وہ 14،14 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 14میچز کھیل چکی ہے اور وہ بھی 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔اسی طرح سن رائزرز حیدرآباد،کنگز الیون پنجاب ،چنائی سپر کنگزاور راجستھان رائلز کی ٹیمیں12،12 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں، چھٹے ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں ۔