اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) کے عملے نے سی ڈی اےکی ٹیموں کے ساتھ مل کر مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں لگی آگ پر قابو پالیا جو ڈھوک جیون کے ٹریل 4 ٹاپ ایریا میں لگی تھی۔اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) کے حکام کے مطابق مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آگ تقریباً تین بجے لگی اور وہاں پر موجود عملے نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔فائر فائٹنگ آپریشن میں بورڈ کے 20 رینجرز نے سی ڈی اے کے 40 اہلکاروں کے ساتھ حصہ لیا۔ آئی ڈبلیو ایم بی کے اہلکار بھی موقع پر موجود رہے اور آگ بجھانے کے عمل کی نگرانی کی۔
ٹریک پر دشوار گزار راستے ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے مشکل آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔جنگلات میں آگ لگنے سے 20 سے 25 کنال کا رقبہ متاثر ہوا جس سے 80 فیصد جھاڑیاں راکھ ہو گئیں۔آئی ڈبلیو ایم بی نے گزشتہ سال مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں جنگل میں آگ لگانے کے لیے ایک مخصوص ہاٹ لائن اور پکیٹس قائم کیے تھے جن کا مقصد اپریل سے جون کے موسم کے دوران جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے مناسب وسائل اور حکمت عملی کو یقینی بنانا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=364406