آریانا سبالینکا اور ایلینا ریباکینا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا پہلا میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

148
Indian Wells Open Tennis
Indian Wells Open Tennis

لندن۔5جولائی (اے پی پی): قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا اور بیلاروس کی سیکنڈ سیڈ آریانا سبالینکا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہنگری کی پنا اُدواردی کو شکست دے کر اوردفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا نے پہلے رائونڈ میں حریف امریکی ٹینس کھلاڑی شیلبی نکول راجرز کو پچھاڑ کر فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہو چکے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ں ہنگری کی پنا اُدواردی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ قزاخستان کی دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی شیلبی نکول راجرز کو 6-4، 1-6 اور 2-6 سے مات دے کر پہلی رکاوٹ عبور کر لی۔