آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

120
بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

سڈنی۔7دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) منگل کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا ۔ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو گیارہ رنز سے شکست دی تھی ، دوسرے میچ میں بھارت نے کینگروز کو چھ وکٹوں سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1سے شکست دی تھی۔ آسٹریلین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کو 66رنز سے شکست دی تھی ، دوسرے میچ میں کینگروز نے مہمان ٹیم کو 51رنز سے مات دی جبکہ تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 13رنز سے ہرایا تھا، یوں آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھارت سے 2-1سے جیت لی تھی۔ بھارتی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر شتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 8دسمبر کوسڈنی میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔بھارتی ٹم ٹیسٹ سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم سے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17سے 21دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 26سے 30دسمبر تک ایم سی جی کرکٹ گرائونڈ میلبورن میں کھیلا جائے گا، تیسرا ٹیسٹ میچ 7سے 11جنوری 2021تک سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 15سے 19جنوری تک برسبین میں شیڈول ہے۔