آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

171

میلبورن۔19دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے ایم سی جی ،میلبورن میں شروع ہوگا۔کینگروز کو پروٹیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ڈین ایلگر پروٹیز ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں ۔میزبان کینگروز ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ایم سی جی ،میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ تین میچون کی سیریز تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا دوسرا ون ڈے 14 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔