آسٹریلین ٹینس سٹار نک کرگیوس کلائی کی انجری کے باعث ومبلڈن اوپن ٹینس 2023 سے دستبردار ہو گئے

168
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

کینبرا۔3جولائی (اے پی پی): آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس کلائی کی انجری کے باعث سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2023 سے باہر ہوگئے ہیں۔28 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی گزشتہ سال ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سربین سٹار نوویک جوکووچ کے ہاتھوں شکست دے دوچار ہوگئے تھےاور وہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے رواں سال صرف ایک ٹورنامنٹ کھیل سکے ہیں جس میں سرجری کی ضرورت تھی۔

کرگیوس نے ومبلڈن اوپن ٹینس سے دستبرداری کا باضابطہ اعلان اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سال کے تیسرے گرینڈ سلام سے دستبردار ی پر بہت مایوسی ہوئی ہے اور مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ مجھے رواں سال کے ومبلڈن اوپن ٹینس سے دستبردار ہونا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سرجری کے بعد ومبلڈن اوپن ٹینس میں شرکت کے لئے بھرپور کوشش کی تھی لیکن اپنی پریکٹس کے دوران مجھے کلائی میں شدید درد محسوس کیاجس کی وجہ سے مجھے میگاایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا ۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد انجری مسائل کے نجات پاکر ٹینس کورٹس سے دوبارہ ایکشن میں نظر آئوں گا۔نک کرگیوس 7 اے ٹی پی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔