13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںآسیہ محمد اور اور ڈیمی شورس انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزفائنل...

آسیہ محمد اور اور ڈیمی شورس انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزفائنل میں داخل

- Advertisement -

کیلیفورنیا۔14مارچ (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار آسیہ محمد اور ان کی نیدرلینڈز کی جوڑی دار ڈیمی شورس اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔آسیہ محمد اور اور ڈیمی شورس نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کےپہلے سیمی فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کٹیرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل روسی ٹاپ سیڈڈجوڑی کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔جمعہ کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں امریکا کی ٹینس سٹار آسیہ محمد اور ان کی نیدرلینڈز کی جوڑی دار ڈیمی شورس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کٹیرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل روسی ٹاپ سیڈڈجوڑی کو 4-6 ،6-4 اور8-10سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572443

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں