اٹارنی جنرل اشتراوصاف سے ایران کے اٹارنی جنرل سید محمد جعفرمنتظری کی ملاقات

165
APP45-26 ISLAMABAD: October 26 - Attorney General of Pakistan, Ashtar Ausaf Ali in a meeting with Attorney General of Iran, Mohammad Jafar Montazeri. Mehdi Honardoost, Ambassador of Iran also present on this occasion. APP

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) اٹارنی جنرل اشتراوصاف سے ایران کے اٹارنی جنرل سید محمد جعفرمنتظری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں ایران کے سفیرمہدی ہنرمند اورڈپٹی ہیڈ آف مشن مہدی آبادی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امر پرزوردیاگیاکہ کہ دونوں ملکوں کے مابین نظام انصاف کی بہتری کیلئے باہمی تعاون کوبڑھاناچاہیے، ایران کے اٹارنی جنرل نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداءکی مغفرت کیلئے بھی دعاکی۔