اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال دوران 60.3 فیصدکی نموریکارڈ

78
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 60.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2021 تک کی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 36 کروڑ92 لاکھ ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 60.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے23 کروڑ3 لاکھ ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

نومبر 2021 میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 6 کروڑ55 لاکھ ڈالررہا، گزشتہ سال نومبرمیں یہ حجم 4 کروڑ71 لاکھ ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر9.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔