اٹک ، منشیات فروش کو 9 سال قید کی سزا سنادی گئی

37

اٹک۔ 03 جولائی (اے پی پی):اٹک میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث ملزم کو 9 سال قید کی سزا سنادی۔ مجرم عمیر خان جو کہ نرٹوپہ کا رہائشی ہے کو اٹک پولیس نے 30 جنوری 2025 کو اس کے قبضے سے چرس برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں اس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج اٹک فرخندہ ارشد نے سماعت کے بع ملزم کو منشیات فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ کارروائی کے دوران، ریاست کے سرکاری وکیل نے دلیل دی کہ ملزم کو منشیات کی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا اور ریکارڈ پر موجود شواہد اسے جرم کے کمیشن سے مکمل طور پر منسلک کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم پر ایک گھناؤنے جرم کا الزام عائد کیا گیا تھا اور وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں تھا۔ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ انہیں ان کی بقیہ سزا پوری کرنے کے لیے اٹک ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔