22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک میں آبادی سے متعلق آگاہی سیمینار، صحافیوں و کالم نگاروں کی...

اٹک میں آبادی سے متعلق آگاہی سیمینار، صحافیوں و کالم نگاروں کی شرکت

- Advertisement -

اٹک۔ 11 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اٹک کی جانب سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ پیر کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب کی ہدایات کی روشنی میں منعقدہ سیمینار میں ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر سید کاشف حسین ، ڈی ایس سی اٹک ڈاکٹر طالب حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ شہزاد نیاز ، ڈی ایم او آفس اٹک اسد نواز ستی اور صحافیوں و کالم نگاروں نے شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیاـ۔ اس موقع پر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فتح جنگ خبیب نواز نے سوشل بیہیویئر چینج اینڈ کمیونیکیشن کے بارے میں تفصیلات سے تمام آگاہ کیا اور آبادی کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔سائیکالوجسٹ ایف ایس سی اسفند یار بخاری ڈی ایچ کیو ہاسپٹل اٹک عرفہ نواز نے کلینک آن وہیل کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ آخر میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اٹک نے پروگرام میں شمولیت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں