- Advertisement -
اٹک۔ 08 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر تھانہ حضرو پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش فیضان علی ولد صابر حسین سکنہ سیدھن تحصیل حضرو سے دوران چیکنگ 2 کلو چرس اور 1200 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
دوسری جانب تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات سمگلر سعد علی ولد طارق محمو د سکنہ مندیال تحصیل حسن ابدال کے قبضہ سے 1560 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے منشیات فروش ارشد محمود ولد ممارز خان ساکن میانوالہ سے دوران تلاشی 700 گرام چرس برآمد کر لی، اٹک پولیس نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570436
- Advertisement -