اٹک۔ 27 اپریل (اے پی پی):اٹک پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے درجنوں ملزمان گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات سمگلر مشتاق احمد ولد فضل الہی سکنہ اتمان آباد حسن ابدال سے 8 کلو پوست برآمد کر لی جبکہ مسعود احمد ولد نور عالم ساکن برہان سے 1500 گرام چرس برآمد ہوئی دوسری جانب تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے محمد موسیٰ ولد نصیب گل سکنہ چارسدہ کے قبضہ سے 5 کلو چرس برآمد کر لی
ایک اور کاروائی میں عمران اللہ ولد عباس خان سکنہ جہانگیرہ ضلع نوشہرہ سے 1200 گرام چرس برآمد کی اسی طرح تھانہ حضرو پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ہاشم ولد غلام سرور سکنہ ہٹیاں سیدھن تحصیل حضرو سے 1300 گرام ہیروئن، آصف عرف کالا ماہی ولد یونس سکنہ شہباز خان سے 1450 گرام چرس اور غلام حیدر ولد غلام قادر سکنہ سیدھن سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ بسال پولیس نے دوران چیکنگ محمد اسلام ولد امانت خان سکنہ بسال سے 1520 گرام چرس برآمد کر لی
ایک اور کاروائی میں تھانہ انجراء پولیس نے منشیات کے سوداگر فرید اللہ ولد میر عبداللہ سکنہ کوہاٹ سے 1500 گرام چرس برآمد کر لی۔ شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس نے قدیر احمد ولد محمد رفیق سکنہ حطار، تھانہ رنگو پولیس نے تنویر احمد ولد محمد اسحاق سکنہ ویرو حضرو ، سٹی حسن ابدال پولیس نے آکاش شوکت ولد شوکت سکنہ حسن ابدال اور تھانہ بسال پولیس نے زاہد اقبال ولد غلام سرور ساکن کھنڈا سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588613