اٹک پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی ،6ملزمان گرفتار اور منشیات برآمد

857
6 arrested
6 arrested

اٹک۔ 30 مارچ (اے پی پی):اٹک پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرکے6ملزمان کو گرفتار کرلیا اور منشیات برآمد کرلی ہے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس منشیات جیسی لعنت کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اس سلسلہ میں تھانہ بسال اور جنڈ پولیس نے منشیات سمگلر محمد ارشد اور عبد القیوم سے دوران چیکنگ ہر دو ملزمان سے 1400/1400 گرام چرس بر آمد کر لی دوسری جانب تھانہ رنگو پولیس کی ٹیم نے نمروز خان سے 1120 گرامچرس ، احمد خان سے 560 گرام چرس بر آمد کر لی،

اسی طرح تھانہ صدر اٹک پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے ملزم محمد بشارت سے 530 گرام چرس جبکہ محمد خان سے 250 گرام چرس بر آمد ہوئی، تھانہ فتح جنگ پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص کو روکا جس نے اپنا نام محمد عمران بتلایا جسکی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر 10 لیٹر شراب برآمد کر لی ،اسی طرح تھانہ باہتر پولیس نے شجاعت نیاز سے 2 بوتل شراب بر آمد کرلیں، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔