اٹک پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، 7 پستول اور ایک کلاشنکوف برآمد کرکے 8 افراد گرفتار کر لئے گئے

93
خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا نا معلوم موٹرسائیکل سوار گرفتار

اٹک۔ 17 جنوری (اے پی پی):اٹک پولیس کی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں، 7 پستول اور ایک کلاشنکوف برآمد کرکے 8 افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ تھانہ رنگو پولیس کی ٹیم بسلسلہ گشت و پڑتال اسلحہ و منشیات سرچ آپریشن کالو ڈب سٹاپ موجود تھی کہ ایک نوجوان شخص لنک روڈ گوندل کی جانب سے آیا جس کو مشکوک جانتے ہوئے دریافت کرنے پر مذکورہ نے اپنا نام و پتہ محمد عزیر ولد نوید احمد سکنہ باسیہ تحصیل حضرو بتلایا جس کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا دوسری جانب تھانہ حضرو پولیس نے سمیع اللہ ولد محمد بشیر سکنہ افغانستان حال حضرو سے پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب روند برآمد کر لیے اسی طرح تھانہ صدرحسن ابدال پولیس نے ظاہر اللہ ولد ثواب خان،

حضرت اللہ ولد امین اللہ سکنائے حسن ابدال اور سید کریم ولد محمد کریم سکنہ پشاور سے دوران چیکنگ ہر سہہ سے 1/1 پسٹل معہ ایمونیشنز برآمد کر لیے جبکہ عبدالحمید ولد زرنوش خان سکنہ راولپنڈی سے دوران تلاشی کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لی

ایک اور کاروائی میں تھانہ فتح جنگ پولیس کی ٹیم نے فہیم احمد ولد احمد خان سکنہ فتح جنگ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا جبکہ تھانہ جنڈ پولیس نے عامر نوید ولد محمد رفیق ساکن جنڈ کی تلاشی لیتے ہوئے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے۔ اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔