23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک پولیس کی کارروائیاں، منشیات و شراب فروش گرفتار

اٹک پولیس کی کارروائیاں، منشیات و شراب فروش گرفتار

- Advertisement -

اٹک۔ 17 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ سٹی اٹک پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش مجیب الرحمٰن عرف مکھن ولد غلام رسول سکنہ گوجرنوالہ حال دارلسلام کالونی اٹک کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضہ سے 1450 گرام چرس برآمد ہوئی ،دوسری جانب تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس کی ٹیم نے شراب سپلائر حسن محی الدین ولد محمد رفیق سکنہ حطار تحصیل فتح جنگ کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ہر دو ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583610

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں